خاتون سے زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج
ملتان کورٹ ر پورٹرایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو زیادتی کا نشا نہ بنا نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شہباز احمدکی ضمانت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا۔ ۔۔۔
عدالت نے خاتون کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم آصف کی عبوری ضمانت منظور کر نے کا حکم دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ڈکیتی کے ملزم ذیشان کی ضمانت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے خاتون کو اغوا کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم رمضان کی عبوری ضمانت خارج کر نے کا حکم دیا ۔ عدالت نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم شہزاد کی ضمانت بعد از گر فتاری خا رج کرنے کا حکم دیا ۔ وائس چانسلر اور چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے خلاف کامران تصدق کی درخواست کی سماعت یونیورسٹی کے وکیل علی صدیقی کی استدعا پر گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments