میلسی میں ممنوعہ گٹکے کیخلاف کارروائی، 4 ہزار ساشے تلف
وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ہزار ساشے گٹکا تلف کردیا۔۔۔
جبکہ گٹکا ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جاری کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیم نے سرکلر روڈ، محلہ پرانی سٹی، میلسی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران گھر سے بڑی مقدار میں ممنوعہ گٹکا برآمد ہوا، جو مختلف پان شاپس اور ڈرنک کارنرز پر سپلائی کیا جانا تھا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق برآمد ہونے والے 4 ہزار ساشے گٹکے کو موقع پر تلف کردیا گیا جبکہ ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ گٹکے کا استعمال صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے اور منہ و گلے کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مضر صحت اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ شہریوں کی صحت سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments