تیز رفتار کوچ کی زد میں آکر باپ بیٹا جاں بحق، ڈرائیور فرار

 تیز رفتار کوچ کی زد میں آکر  باپ بیٹا جاں بحق، ڈرائیور فرار

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی)اڈا چکڑالہ کے قریب ملتان روڈ پر تیز رفتار کوچ نے سڑک عبور کرنے والے باپ بیٹے کو کچل دیا۔۔۔

 جس کے نتیجے میں 32 سالہ شہباز موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا 8 سالہ بیٹا سجاد شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد کوچ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے فرار ڈرائیور کی تلاش کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...