یوم آزادی پر انجینئرنگ یونیورسٹی میں تقریب
ملتان (خصوصی رپورٹر) یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد، رجسٹرارعاصم عمر، فیکلٹی ممبران اور دیگر افسر و ملازمین نے شرکت کی۔تقریب کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد نے پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر شرکاء نے قومی جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے ۔تقریب کے اختتام پر وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی، خوشحالی اور خیر و عافیت کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments