خصوصی افرادکو آگے بڑھنے کے مواقع دینا ہونگے ،مقررین
محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر میں یوم آزاد ی تقریب ،کیک کاٹا گیا،خصوصی دعائیں
ملتان (لیڈی رپورٹر)محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر میں یومِ آزادی کے موقع پر شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈائریکٹر ادارہ سعدیہ کرمانی، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فروہ ہمدانی، ملک انور علی، عمر کمبوہ، زمان خان، ساجدہ اور دیگر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعدیہ کرمانی نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی بے شمار قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہونے والی عظیم نعمت ہے ۔ ہمیں آزادی کی قدر کرتے ہوئے وطن سے محبت اور اس کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، انہیں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ یومِ آزادی ہمیں اتحاد، نظم و ضبط اور قومی یکجہتی کا پیغام دیتا ہے ۔ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ پاکستان کو مزید مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کے لئے مل کر کام کریں گے ۔تقریب کے دوران یومِ آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا جبکہ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments