پرل کانٹینینٹل ہوٹل میں 79ویں یومِ آزادی کی تقریب کا انعقاد
کراچی (سٹی ڈیسک)پرل کانٹینینٹل ہوٹل کراچی میں پاکستان کی 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع پاکستان کا جشن ورثہ، مہمان نوازی اور اتحاد کو خراجِ تحسین تھا۔
تقریب کا آغاز سیکیورٹی افسران کی پریڈ اور قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد پرل کانٹینینٹل ہوٹل کراچی کے جنرل منیجر کاشف ربانی نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر ہوٹل کے ملازمین اور معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی اور قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کا اظہار کیا۔تقریب میں وطن سے محبت کے جذبات کو مزید اجاگر کرنے کے لیے اسکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کیے جنہوں نے حاضرین کے دل جیت لیے اور تقریب کو ایک پُرجوش اور یادگار رنگ بخشا۔پروگرام میں شجرکاری مہم اور یومِ آزادی کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے کیک کی کٹنگ بھی شامل تھی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments