یومِ آزادی نظریے اور عزم کی تجدید کا موقع ، مرتضیٰ وہاب

یومِ آزادی نظریے اور عزم کی تجدید کا موقع ، مرتضیٰ وہاب

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ خطے میں امن و استحکام کیلئے اہم پیش رفت ہے شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات اور فوری ریلیف اولین ترجیح ہے ،میئر

کراچی(این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یومِ آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی غیر معمولی قیادت، بصیرت اور انتھک جدوجہد کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمانوں کو آزاد وطن کی نعمت حاصل ہوئی۔ پاکستان کا قیام ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے ۔انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی محض جشن منانے کا دن نہیں بلکہ اس نظریے اور عزم کی تجدید کا موقع ہے جس کی بنیاد پر پاکستان وجود میں آیا۔

حالیہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور مشترکہ سلامتی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے ، جو خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔انہوں نے پاک فوج کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے ہمیشہ ملکی سرحدوں اور وطن کے دفاع کی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائی ہیں۔میئر نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے عالمی سطح پر ملک کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی اولین ترجیح شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا فوری حل ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...