وطن عزیز بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر، فیصل شوکت

 وطن عزیز بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر، فیصل شوکت

پوری قوم تحریکِ پاکستان کے جذبہ اتحاد و یکجہتی کو دوبارہ اجاگر کرے

ملتان (وقائع نگار خصوصی)پاکستان کے 79ویں جشنِ آزادی کے حوالے سے واسا ہیڈ آفس شمس آباد میں پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر ایڈمن علی باجوہ نے سبز ہلالی پرچم لہرایا، اس موقع پر ملازمین نے ‘‘پاکستان ہمیشہ زندہ باد’’ اور ‘‘پاکستان کا مطلب کیا، لا الٰہ الا اللہ’’ کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن رمیض ہاشمی سمیت دیگر افسر و ملازمین نے شرکت کی۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے ، ہمارے بزرگوں نے طویل جدوجہد اور بے شمار قربانیاں دے کر آزاد وطن حاصل کیا۔ یومِ آزادی ہمیں جرأت، اتحاد، اتفاق اور قربانی کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ پوری قوم تحریکِ پاکستان کے جذبہ اتحاد و یکجہتی کو دوبارہ اجاگر کرے ۔ پاکستان کے دفاع، ترقی اور استحکام کے لئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے تحریکِ آزادی کے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک میں امن، سلامتی، ترقی اور ادارے کی خوشحالی کے لئے دعا کی۔تقریب کے اختتام پر جشنِ آزادی کی خوشی میں واسا ملازمین میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...