آزادی کی نعمت قربانیوں سے حاصل ہوئی،راشد ارشاد

آزادی کی نعمت قربانیوں سے حاصل ہوئی،راشد ارشاد

ہر فرد کو وطن عزیز کی خدمت،ترقی کیلئے اپنا کردار اداکرنا ہوگا، عطاء الحق

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے )میں جشنِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے راشد ارشاد حسین نے دیگر افسروں کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عطاء الحق کھوکھر، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس فرحان مجتبیٰ، نگہبان یونین سی بی اے کے عہدیداروں سمیت افسروں و ملازمین نے شرکت کی۔ایم ڈی اے کے چاق و چوبند سکیورٹی سٹاف نے تقریب میں شاندار سلامی پیش کی۔ اس موقع پر وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی جبکہ تحریکِ پاکستان کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل راشد ارشاد حسین نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے ، جس کے حصول کے لئے ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں دیں۔ ہمیں ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے اور آزادی کی قدر کرتے ہوئے وطنِ عزیز کی خدمت اور ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لئے تمام اداروں اور شہریوں کو اخلاص، محنت اور قومی جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...