پاکستان بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ، سیاسی و سماجی رہنما
عبدالحکیم(نامہ نگار، سٹی رپورٹر) میونسپل کمیٹی عبدالحکیم اور گورنمنٹ ہائی سکول جناح کالونی کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔۔
، جس میں طلبہ، اساتذہ اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں قومی پرچم لہرایا گیا، جبکہ طلبہ نے ملی نغمے پیش کرکے وطن سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ، اس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments