منشیات فروش گرفتار چرس اور دیسی شراب برآمد
کوٹ ادو (نامہ نگار ) کوٹ ادو تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس اور دیسی شراب برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے ایس آئی محمد اشرف عاربی نیو سبزی منڈی کے قریب موجود تھے کہ ایک شخص کین اٹھائے پیدل آتا دکھائی دیا، جو پولیس کو دیکھ کر واپس مڑنے لگا۔ پولیس نے اسے موقع پر قابو کرکے تلاشی لی تو قصبہ گجرات کے رہائشی محمد شاہد کے قبضے سے 15 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ دوسری کارروائی میں ایس آئی سعید اختر نے احسان پور کے رہائشی وقار حسین کو پکڑا، جو نیلے رنگ کا شاپر اٹھائے جارہا تھا اور پولیس کو دیکھ کر مڑنے لگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments