شجاع آباد : ایک دن میں دو کمسن لڑکیاں اغوا
سکندرآباد (نامہ نگار ) شجاع آباد تھانہ سٹی کی حدود میں ایک ہی روز دو کمسن لڑکیوں کے اغوا کے واقعات سے شہریوں میں تشویش پھیل گئی۔
پولیس کے مطابق گجوہٹہ کے علاقے سے شعیب نامی ملزم نے 16 سالہ (گ)کو مبینہ طور پر اغوا کیا اور گھر سے دو تولہ طلائی زیورات اور تین لاکھ روپے نقدی بھی لے گیا۔ دوسرے واقعے میں موضع سومن سے حنیف نامی ملزم نے 14 سالہ (ع)کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments