وہاڑی : نابالغ بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش مقدمہ درج

وہاڑی : نابالغ بچے سے مبینہ  زیادتی کی کوشش مقدمہ درج

وہاڑی(نمائندہ خصوصی) تھانہ سٹی کی حدود نیو ماڈل ٹاؤن میں نابالغ بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

درخواست گزار کے مطابق بجلی کا بل زیادہ آنے پر بچہ واپڈا دفتر گیا، جہاں مبینہ طور پر ایک شخص سے ملاقات ہوئی جس نے خود کو واپڈا ملازم ظاہر کرتے ہوئے بچے سے کہا کہ وہ گھر چلا جائے ، وہ خود اس کے گھر آکر بجلی کا میٹر چیک کرے گا۔ متاثرہ بچے کے والد کے مطابق مذکورہ شخص بعدازاں گھر پہنچا اور مبینہ طور پر بچے سے زیادتی کی کوشش کی۔ بچے کی مزاحمت اور شور پر معاملہ سامنے آگیا، جس کے بعد والد نے تھانہ سٹی پولیس کو درخواست دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...