مکان بیچنے کی ضد پر بیٹے نے اپنے ہی گھر کو آگ لگادی
ملتان ( کرائم رپورٹر )مکان بیچنے کی ضد پر بیٹے نے اپنے ہی گھر کو آگ لگادی ۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
الپہ پولیس کو اڈا برساتی سے ممتاز بی بی نے اطلاع دی کہ میرا بیٹا فیاض اپنے سسرال گیا واپس آیا تو مکان بیچنے کی ضد کرنے لگا ،میرے انکار پر فیاض نے طیش میں آکر کمرے کو آگ لگادی ۔ہمسائیوں کی مدد سے آگ پر بمشکل قابو پایا ۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیٹے کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments