5 بلدیاتی اہلکار ریٹائرڈ الوداعی تقریب کا انعقاد
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا ) صحت و سلامتی کے ساتھ باعزت ریٹائرمنٹ خوش نصیبوں کو نصیب ہوتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا اصغر اقبال لغاری نے شیخ محمد صابر، میونسپل کلرک شیخ صابر اور اللہ بخش سمیت پانچ اہلکاروں کی ریٹائرمنٹ کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ صابر نے جس طرح ایمانداری اور فرض شناسی سے اپنی ڈیوٹی نبھائی، پورا محکمہ اور شہر ان کی خدمات کا معترف ہے ۔ شیخ صابر نے کہا کہ انہوں نے مختلف افسران کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا اور اپنی خدمات تاحیات بلدیہ کے سپرد کرتے ہیں، جب بھی ضرورت ہوگی اسی طرح خدمات انجام دیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments