سڑکیں خستہ حالی کا شکار، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
ہسپتال، قبرستان اور بازار جانے والے راستے بند، سڑکیں بحال کرنے کا مطالبہ
مونڈکا (نامہ نگار ) پل بنگلہ تا کالی پل براستہ رورل ہیلتھ سنٹر شاہجمال، پل ڈاٹ تا بستی گربھڑ اور نالہ ناگ واہ کے کنارے سڑکیں ختم ہونے کے باعث ہسپتال سمیت بستی لغاری، بستی جڑھ اور مین بازار بستی لنڈا کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کے مطابق بستی گربھڑ، کچہ کینجھر اور شاہجمال سٹی کے قریب قبرستان حافظ محمود دربار تک جنازہ لے جانا بھی مشکل ہوگیا ہے ۔ محلہ مرید آباد میں بھی سیوریج سکیم نہ ہونے کے باعث گندا پانی راستوں میں جمع ہے ، جس سے شہریوں کا گھروں سے نکلنا دشوار ہوگیا ہے ۔ شہریوں رانا عاشق حسین، رانا احمد علی، رانا ندیم احمد، رانا محمد حمزہ، رانا محمد طلحہ، رانا محمد مزمل، آفاق احمد بھٹہ، ملک وسیم صدیق، ملک فیاض، رانا عامر حمید، رانا محمد ذاہد حمید و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نالہ ناگ واہ اور نالہ چاٹلی کو پکا کرکے پانی کے کٹاؤ سے متاثرہ کنارے بحال کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments