18 پٹواریوں کے پٹوار سرکلز تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

 18 پٹواریوں کے پٹوار سرکلز تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

تبادلے انتظامی بنیادوں پر کیے گئے ، تمام افسروں کو فوری تعیناتی کی ہدایت

شجاع آباد (سٹی رپورٹر)پنجاب میں پٹواریوں کے بڑے پیمانے پر تبادلوں کے سلسلے میں تحصیل شجاع آباد میں بھی 18 پٹواریوں کے پٹوار سرکلز تبدیل کردیئے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تبادلے انتظامی بنیادوں پر اور فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل شجاع آباد کے ریونیو فیلڈ اسٹاف یعنی پٹواریوں کے تبادلے کرتے ہوئے متعدد پٹواریوں کو نئے مواضعات اور پٹوار سرکلز میں تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ ایک پٹواری کو اسسٹنٹ کمشنر آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آصف شہزاد کو شاہ موسیٰ، گجو ہٹہ شرقی اور مٹوٹلی سے گردیزپور، پونٹہ اور کچلی پور منتقل کیا گیا، جبکہ محمد ارسلان کو راجہ رام اور ماری نون سے مٹوٹلی اور نصیرپور تعینات کیا گیا ہے ۔ محمد فاروق کو موچی پور سے سکندرآباد غربی، عمر فاروق کو جکھڑ اور رسول پور شمالی سے راجہ رام اور لطف پور، جبکہ ساجد محمود کو شجاع آباد اربن سے قیصرپور منتقل کیا گیا ہے ۔ اسی طرح محمد فیاض، عابد حسین، سعود حسین، زبیر حنیف، محمد اختر، علی حمزہ، محمد توحید، محمد ذوالقرنین، ابن عباس، خضر عباس، نصیر الدین شاہ، محمد جہانزیب اور سہیل آصف سمیت دیگر پٹواریوں کے پٹوار سرکلز بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔ حکم نامے کے مطابق پٹواری زبیر حنیف کو نصیرپور سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جبکہ سہیل آصف کو سومَن سے خان پور قاضیان تعینات کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...