فضل پارک، نشاط جھیل کی بحالی منصوبے پر کام تیز
خواتین کے لیے الگ رقبہ مختص، جدید سہولیات فراہم ہوں گی: حنا ارشد
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام دوست وژن کے تحت فضل پارک اور نشاط جھیل کی بحالی و اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام تیز کردیا گیا ہے ۔ منصوبے کے تحت فضل پارک و نشاط جھیل میں دو ایکڑ رقبہ خواتین کے لیے مخصوص کیا جائے گا، جبکہ پلے لینڈ، واش رومز، واکنگ ٹریک، بوٹنگ ایریا اور کینٹین سمیت دیگر جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے فضل پارک و نشاط جھیل کا دورہ کرکے جاری کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پارک اور جھیل کی بحالی سے شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات میسر آئیں گی۔ فضل پارک میں دستیاب جگہ پر اربن فاریسٹ کے منصوبے پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز رانا محمد شعیب اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی انعم معصوم بھی موجود تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments