مظفرگڑھ: پاسپورٹ آفس کے باہر مبینہ ٹاؤٹ مافیا کا راج

مظفرگڑھ: پاسپورٹ آفس کے باہر مبینہ ٹاؤٹ مافیا کا راج

مبینہ ایجنٹ اضافی رقوم وصول کرتے ہیں ، شہریوں کا تحقیقات کا مطالبہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) پاسپورٹ آفس مظفرگڑھ کے باہر مبینہ ٹاؤٹ مافیا کی سرگرمیوں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں کا الزام ہے کہ بعض مبینہ ایجنٹ پاسپورٹ فیس جمع کرانے اور پاسپورٹ بنوانے کے نام پر اضافی رقوم وصول کرتے ہیں، جبکہ مبینہ طور پر دفتر کے بعض اہلکاروں کی سرپرستی کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ دفتر کے باہر موجود ایجنٹ سادہ لوح شہریوں سے پاسپورٹ فیس جمع کرانے اور پاسپورٹ بنوانے کے نام پر مبینہ طور پر بھاری رقوم وصول کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاسپورٹ آفس کے باہر آئے روز لڑائی جھگڑے اور تلخ کلامی کے واقعات بھی معمول بنتے جا رہے ہیں، جبکہ دیہی علاقوں سے آنے والے سادہ لوح شہری مبینہ ایجنٹوں کے چنگل میں پھنس کر سارا دن خوار ہونے کے بعد واپس گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی جی پاسپورٹ سمیت ایف آئی اے ملتان سرکل اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پاسپورٹ آفس مظفرگڑھ کے باہر مبینہ ٹاؤٹ مافیا کی سرگرمیوں، شہریوں سے اضافی رقوم کی وصولی اور مبینہ سرپرستی کے الزامات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اگر الزامات ثابت ہوں تو ذمہ دار اہلکاروں و افراد کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...