قتل کیس، گرفتارملزم کی ضمانت منظور
ملتان (کورٹ رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس سید فرہاد علی شاہ نے جلال پور پیر والا قتل کیس میں ملوث وقاص کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کر لی ہے ۔
ملزم کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے وقاص کو خوامخواہ اس کیس میں ملوث کر دیا ہے اور اس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پستول سے مسلح تھا اور لوگوں کو مقتول کی مدد کیلئے نزدیک آنے سے روک رہا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments