مثالی گاؤں پروگرام، ڈپٹی کمشنر کا بستی گجہ، ڈنڈ والا دوآبہ کا دورہ
عثمان طاہر جپہ کی سیوریج، صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی سہولت اور دیہی ترقی کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے ‘‘مثالی گاؤں’’ پروگرام کے سلسلے میں بستی گجہ اور بستی ڈنڈ والا دوآبہ کا دورہ کیا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی و بہتری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دونوں بستیوں میں سیوریج، صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا و صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ‘‘مثالی گاؤں’’ پروگرام کے تحت دیہی آبادیوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments