وہاڑی : 38 پٹواریوں کے تبادلے ، تعیناتی کے احکامات جاری
عوامی مفاد میں جاری حکم نامے کے مطابق تمام تبادلے فوری نافذ العمل ہوں گے
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) اسسٹنٹ کمشنر/کلیکٹر سب ڈویژن وہاڑی نے عوامی مفاد میں ریونیو فیلڈ سٹاف کے 38 پٹواریوں کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے ۔ 17 اگست کو جاری حکم نامے کے مطابق تمام تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے ۔ حکم نامے کے تحت عبدالروف ، شیخ لیاقت علی ، مبارک علی ، فیضان سرفراز ، خالد سعید ، سلمان جیاج علی آن جعفری ، اصغر علی ، زاہد حسین ، مدثر نذر ،شعیب علی ،قیصر رؤف، علی ناصر کو تبدیل کردیا گیا ۔ نوید احمد ، محسن علی ،ارسلان زمان، شعیب امتیاز، محمد اجمل خان،محمد نعیم،سجاد حسین،، مشتاق احمد،، حسن مختار،، خالد محمود ،سید صدا حسین،محمد سلیم جونیئر، محسن امیر ، محمد جاوید کو رمضان ہنجن ، رانا ریاض ، شہباز حسین اور ظہور حسین کا بھی تبادلہ ہوگیا ،محمد عرفان خالد ، عبدالروف ، علی اصغر ، محمد طارق ، افضل احمد ، محمد احمد ، محمد سلیم جبکہ آصف توقیر کو بھی تبادلے کا حکم نامہ مل گیا ،حکم نامے میں ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، تحصیلدار وہاڑی، متعلقہ ریونیو افسران اور آفس قانونگو کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments