جشن آزادی تائیکوانڈو چیمپئن شپ، خان اکیڈمی کی پہلی پوزیشن

جشن آزادی تائیکوانڈو چیمپئن شپ، خان اکیڈمی کی پہلی پوزیشن

آر ٹی تائیکوانڈو دوسری، کھور تیسری،کمانڈر تائیکوانڈو اکیڈمی تیسرے نمبر پر رہی

ملتان (خصوصی رپورٹر) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اور ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر کلب جونیئر جشن آزادی ملتان ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد سپورٹس جمنازیم ملتان میں کیا گیا، جس میں خان تائیکوانڈو اکیڈمی نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ چیمپئن شپ میں 17 ٹیموں کے 200 سے زائد بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ایونٹ کے آرگنائزر سیکرٹری تائیکوانڈو ایسوسی ایشن رضوان علی راجہ اور فنانس سیکرٹری محمد عامر تھے ، جبکہ گل اعجاز رانا چیئرپرسن قیصر ناہید فاؤنڈیشن، اور جمال قیصر درانی، چیئرپرسن ملتان ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن، کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاالرحمن خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کا مقصد نئی نسل کو پاکستان کے قیام کیلئے دی گئی قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے ۔ نتائج کے مطابق خان تائیکوانڈو اکیڈمی نے پہلی، آر ٹی تائیکوانڈو نے دوسری، کھور تائیکوانڈو نے تیسری جبکہ کمانڈر تائیکوانڈو اکیڈمی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی سابق ایم این اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی تھے ۔ آخر میں کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز، سرٹیفکیٹس جبکہ آفیشلز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...