کوٹ ادو ،میلاد النبی ؐکا مرکزی جلوس مدرسہ عربیہ شمس العلوم سے نکالا جائیگا

کوٹ ادو ،میلاد النبی ؐکا مرکزی جلوس  مدرسہ عربیہ شمس العلوم سے نکالا جائیگا

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلع کوٹ ادو میں بھی آج جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں درود و سلام، نعت خوانی کی محافل، سیمینارز اور کانفرنسز ہوں گی۔

نبی کریم حضرت محمدؐ کی سیرت طیبہ اور اسلام کی سربلندی کے لیے آپؐ کی عظیم جدوجہد کو موضوع بنایا جائے گا۔ مرکزی جلوس مدرسہ عربیہ شمس العلوم جی ٹی روڈ سے نکالا جائے گا۔ مختلف علاقوں اور مضافات، پل 88، پل 64 نور شاہ، تلائی اور طارق چوک سے نکلنے والی ریلیاں اور جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...