چیمبر انتخابات میں تاحال کسی کی حمایت نہیں کی ،سلطان محمود
ملتان (لیڈی رپورٹر)قومی تاجر اتحاد پاکستان کے مرکزی صدر سلطان محمود ملک نے کہا ہے کہ ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں اتحاد نے تاحال کسی گروپ یا امیدوار کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا۔۔۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی صورتحال، امیدواروں کے منشور اور تاجروں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ سلطان محمود ملک نے واضح کیا کہ قومی تاجر اتحاد کا فیصلہ کسی ذاتی وابستگی کے بجائے میرٹ، دیانتدار قیادت اور کاروباری برادری کے حقیقی مسائل کے حل کی بنیاد پر ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments