سرائیکستان رابطہ مہم ،قافلے کا ملتان تا ڈیرہ شاندار استقبال
ملتان (کرائم رپورٹر)سرائیکستان رابطہ مہم کا ملتان سے ڈیرہ غازی خان تک قافلے کا مختلف مقامات پر شاندار استقبال ہوا۔۔۔
ان خیالات کا اظہار سرائیکستان وطن پارٹی کے چیئرمین ظہور احمد دھریجہ نے رابطہ مہم کے دوران مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ظہور احمد دھریجہ نے کہا سرائیکی وسیب کو تقسیم کرکے مزید چھوٹے صوبے بنانے کی مخالفت کرتے ہیں، سرائیکی وسیب کی مکمل جغرافیائی وحدت پر مشتمل صوبہ سرائیکستان کا قیام ان کی جدوجہد کا بنیادی مقصد ہے ۔ سرائیکستان رابطہ مہم کا قافلہ سرائیکستان وطن پارٹی کے چیئرمین ظہور احمد دھریجہ، سرائیکستان نوجوان تحریک کے چیئرمین مظہر عباس کات، پاکستان سرائیکی عوامی پارٹی کے چیئرمین سجاد اکبر خان ملکانی، سرائیکستان قومی اتحاد کے مرکزی رہنما شریف خان لاشاری ودیگرکی قیادت میں ملتان سے ڈیرہ غازی خان روانہ ہوا۔ بہاولپور بائی پاس، ناگ شاہ، مظفرگڑھ، چوک قریشی، سہرانی چوک، غازی گھاٹ، منڈی ڈیرہ غازی خان، مصطفیٰ چوک اور پل ڈاٹ ڈیرہ غازی خان سمیت مختلف مقامات پر شاندار استقبال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments