بیہوشی کی حالت میں ملنے والا زخمی شخص ہسپتال منتقل
ملتان (کرائم رپورٹر)سٹی شجاع آباد کے علاقے سکندر آباد میں نامعلوم شخص زخمی حالت میں بے ہوش پایا گیا ۔۔۔
جسے نشتر ٹو منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق سکندر آباد سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک نامعلوم شخص زخمی حالت میں بے ہوش پڑا ہے ۔ریسکیو 1122 کی مدد سے زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد کے بعد اسے نشتر ٹو ریفر کردیا۔ شناخت تاحال نہیں ہوسکی جبکہ نشتر ٹو میں اس کا علاج جاری ہے ۔ پولیس نے وجوہات جاننے اور زخمی کی شناخت کے لیے تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments