آئی ایم ڈی سی،کلینیکل اے آئی ہیلتھ کیئر سرٹیفکیٹ پروگرام کی تکمیل

آئی ایم ڈی سی،کلینیکل اے آئی  ہیلتھ کیئر سرٹیفکیٹ پروگرام کی تکمیل

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (آئی ایم ڈی سی) نے پاکستان میں صحت کی تعلیم کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ہم آہنگ کرنے کی۔۔۔

 جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنے پہلے کلینیکل اے آئی ہیلتھ کیئر سرٹیفکیٹ پروگرام کی کامیابی سے تکمیل کرلی، جسے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے سراہتے ہوئے تیزی سے بدلتے طبی منظرنامے کیلئے صحت کے شعبے کے پیشہ ور افراد کو تیار کرنے کی جانب اہم کاوش قرار دیا ہے ۔یہ چار ہفتوں پر مشتمل 10 کریڈٹ آورز کا پروگرام شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس میں 24 میڈیکل و ڈینٹل طلبہ اور صحت کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد نے صحت میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے عملی استعمال کی تربیت حاصل کی۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...