مفرور طلبہ کی تلاش کیلئے سیف سٹیزسے مدد لینے کا فیصلہ

مفرور طلبہ کی تلاش کیلئے سیف سٹیزسے مدد لینے کا فیصلہ

اے آئی سسٹم سکول اوقات میں بغیر یونیفارم بچوں کی نشاندہی کرے گا

ملتان (خصوصی رپورٹر)سکول سے مفرور اور آؤٹ آف سکول بچوں کی نشاندہی کیلئے سیف سٹیز اتھارٹی سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق سیف سٹیز اتھارٹی نے بچوں کے تحفظ اور ممکنہ چائلڈ لیبر کی بروقت نشاندہی کیلئے سیف سٹی کیمروں پر اے آئی بیسڈ چائلڈ پروٹیکشن سسٹم فعال کردیا ہے ۔ نئے نظام کے ذریعے سکول اوقات کے دوران بغیر یونیفارم بچوں کی موجودگی کا خودکار طور پر پتا چلایا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ یونیفارم میں ملبوس ایسے بچوں کی بھی نشاندہی کی جاسکے گی جو سکول کے اوقات میں سکول سے باہر موجود ہوں۔ سسٹم کسی بچے کے بغیر یونیفارم یا سکول سے باہر موجود ہونے کی نشاندہی کی صورت میں خودکار الرٹ جاری کرے گا، جو متعلقہ حکام تک بروقت پہنچایا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس ٹیکنالوجی کا مقصد سکول سے باہر رہنے والے بچوں کی بروقت نشاندہی، ان کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ممکنہ چائلڈ لیبر کی روک تھام میں مدد فراہم کرنا ہے ۔ آؤٹ آف سکول بچوں کی نشاندہی کیلئے اے آئی بیسڈ چائلڈ پروٹیکشن سسٹم روزانہ صبح ساڑھے 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک فعال رہے گا۔ متعلقہ حکام موصول ہونے والے الرٹس کی بنیاد پر ضروری کارروائی کرسکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...