یونین کونسل بھرتی اساتذہ کی آبائی علاقوں میں تعیناتی

یونین کونسل بھرتی اساتذہ کی آبائی علاقوں میں تعیناتی

15 روز میں عملدرآمد مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے یونین کونسل کی بنیاد پر بھرتی کیے گئے اساتذہ کو ان کے آبائی علاقوں میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اساتذہ کی تعیناتی کا عمل مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے ۔ احکامات کے مطابق یونین کونسل کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کو ان کے متعلقہ آبائی علاقوں میں بھیجا جائے گا، تاکہ وہ اپنے مقامی علاقوں میں فرائض انجام دے سکیں۔ ضلعی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس سلسلے میں تمام ضروری کارروائی مکمل کرتے ہوئے 15 روز کے اندر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ اساتذہ کی تعیناتی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے اور احکامات پر من وعن عمل کیا جائے ۔ تمام اضلاع کے متعلقہ افسران مقررہ مدت کے اندر تعیناتی کا عمل مکمل کرکے عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کریں گے ۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد یونین کونسل کی بنیاد پر بھرتی کیے گئے اساتذہ کو ان کے آبائی اور مقامی علاقوں میں خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ اس سے اساتذہ کو اپنے علاقوں میں تدریسی ذمہ داریاں ادا کرنے میں سہولت ملے گی اور محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری احکامات پر بھی بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...