بیوی کو انجکشن لگانے ،بچوں سمیت گھر سے نکالنے والا شوہر گرفتار
گگومنڈی(نامہ نگار) نواحی گاؤں 277۔ای بی کی رہائشی آسیہ پروین نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا شوہر طالب حسین خود نشہ کرتا ہے اور کئی روز سے اسے بھی زبردستی نشے کے انجکشن لگا رہا ہے ۔۔۔
آسیہ پروین کے مطابق نشہ کرنے سے انکار پر شوہر نے اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے پانچ کمسن بچوں سمیت گھر سے نکال دیا۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر تھانہ گگومنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے طالب حسین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ متاثرہ خاتون نے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments