کوٹ ادو:نہری پانی چوری، 27افراد کیخلاف مقدمات درج

 کوٹ ادو:نہری پانی چوری، 27افراد کیخلاف مقدمات درج

موضع رکن درگاہ میں 50افراد سرکاری کھال کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کوٹ ادو میں نہری پانی چوری، ناجائز آبپاشی اور سرکاری نہری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 27 سے زائد نامزد اور دیگر افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔ محکمہ آبپاشی کے افسران کی جانب سے درج کرائی گئی کارروائی کے مطابق موضع دایہ چوک شرقی میں شاہنواز، محمد افضل، محمد یوسف، غلام عباس اور محمد سجاد کے خلاف غیرقانونی کٹ، پائپ، سائفن اور پیٹر پمپ کے ذریعے مقررہ حق سے زائد پانی حاصل کرکے فصلوں کو سیراب کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ۔ موضع سنانواں میں غلام علی اصغر کھر اور محمد علی کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ موضع رکن درگاہ میں ساجد حسین سمیت 50 نامعلوم افراد کے خلاف سرکاری کھال کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ گرمانی شرقی میں بھی متعدد افراد کے خلاف مقررہ حصے سے زائد پانی حاصل کرنے کے الزامات پر مقدمات درج ہوئے ۔ محکمہ آبپاشی حکام کے مطابق پانی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...