یوم دفاع ہاکی فیسٹیول میچ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اکیڈیمی ملتان نے جیت لیا

یوم دفاع ہاکی فیسٹیول میچ سپورٹس  ڈیپارٹمنٹ اکیڈیمی ملتان نے جیت لیا

ملتان (خصوصی رپورٹر) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ہاکی فیسٹیول میچ دی آرٹ آف ملتان آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔

 میچ نور بشارت ہاکی کلب اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہاکی اکیڈیمی ملتان کے درمیان کھیلا گیا، جو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اکیڈیمی نے 2-0 سے جیت لیا۔ اشفاق اور عمر نے ایک، ایک گول کیا۔ میچ کی جیوری میں خرم علی، سمیع نقوی، مجاہد مرزا اور قیصر عباس شامل تھے ۔ اختتام پر تقریب تقسیم انعامات ہوئی، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم نے کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...