قصبہ گجرات :نشہ آور ادویات کی مبینہ فروخت، نوجوان متاثر
قصبہ گجرات :نشہ آور ادویات کی مبینہ فروخت، نوجوان متاثرشہریوں کا میڈیکل سٹورز کی چیکنگ اور بغیر نسخہ ادویات فروخت روکنے مطالبہ
قصبہ گجرات (نامہ نگار ) قصبہ گجرات میں بعض میڈیکل سٹورز پر مبینہ طور پر نشہ آور اور غلط استعمال ہونے والی ادویات ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، جس کے باعث نوجوان نسل، خصوصاً کم عمر بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق بعض نوجوان گپیکا کیپسول سمیت مختلف ادویات کے استعمال کے عادی ہوتے جا رہے ہیں، جبکہ نشے کی لت کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض میڈیکل سٹور مالکان مبینہ طور پر زیادہ منافع کے لالچ میں ایسی ادویات مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں، جس سے نوجوانوں میں ان کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔ شہریوں نے ڈرگ انسپکٹر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کوٹ ادو سے مطالبہ کیا ہے کہ قصبہ گجرات کے میڈیکل سٹورز کی اچانک چیکنگ کی جائے ، ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ایسی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور کم عمر بچوں کو ایسی ادویات کی فراہمی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments