جیل میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ

 جیل میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ

جیل میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہڈپٹی کمشنر کی ادویات، سکریننگ کٹس کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

 خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اسیرانِ جیل کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ جیل پریزنرز ہیلتھ کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جیل ہسپتال میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، گزشتہ اجلاس کی ہدایات پر پیش رفت اور عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے طبی سہولیات اور اقدامات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کو جیل ہسپتال میں اسکریننگ کٹس اور ادویات کی کمی فوری دور کرنے کی ہدایت کی، جبکہ سائیکیٹرسٹ کا ہفتہ وار وزٹ یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے ۔ انہوں نے کہا کہ اسیران کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد مقررہ اوقات میں شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور شکایات سنیں انہوں نے مختلف محکموں سے متعلق انفرادی و اجتماعی شکایات کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو درخواستوں پر فوری کارروائی اور مسائل کے بروقت حل کی ہدایات دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...