اینٹی کرپشن کا چھاپہ، عدالت کا ریڈر رشوت لیتے گرفتار

اینٹی کرپشن کا چھاپہ، عدالت کا ریڈر رشوت لیتے گرفتار

اینٹی کرپشن کا چھاپہ، عدالت کا ریڈر رشوت لیتے گرفتار زاہد حسین نے شہری سے رشوت لی، ٹیم نے نشانہ زدہ نوٹ برآمد کر لئے

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ سول کورٹ میں کارروائی کرتے ہوئے عدالت کے ریڈر کو مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کرلیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی اجازت سے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن عمار یاسر کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کی، جس کے دوران مقامی مجسٹریٹ زبیر الحسن بھی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے ۔ کارروائی کے دوران مقامی عدالت کا ریڈر زاہد حسین شہری سے رشوت لیتے ہوئے گرفتار ہوا۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن عمار یاسر کے مطابق ملزم ریڈر کے قبضے سے شہری سے رشوت میں لیے گئے 15 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کرلیے گئے ۔ درخواست گزار شہری تنویر احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ ریڈر عدالتی مقدمات زیر التوا رکھنے کے لیے اس سے پہلے بھی 20 ہزار روپے وصول کرچکا تھا اور مزید 15 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کررہا تھا۔ سرکل آفیسر کے مطابق گرفتار ریڈر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ، جبکہ معاملے کی مزید چھان بین بھی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...