پولیس کا چھاپہ، ایک کلو سے زائد چرس برآمد

 پولیس کا چھاپہ، ایک کلو  سے زائد چرس برآمد

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی )تھانہ جمالدین والی پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے مطابق سب انسپکٹر شہزاد اکبر نے دورانِ گشت و پڑتالِ جرائم دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر بستی راہواڑی کے قریب چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ملزم آصف شاہ کو ایک کلو 80 گرام چرس سمیت حسبِ ضابطہ گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...