کہروڑپکا:گھریلو رنجش پر داماد کے ہاتھوں سسر قتل

 کہروڑپکا:گھریلو رنجش پر داماد کے ہاتھوں سسر قتل

کہروڑپکا:گھریلو رنجش پر داماد کے ہاتھوں سسر قتل اعجاز نے مویشیوں کے بھانے میں سوئے سسر پر آہنی راڈ سے وار کئے

 کہروڑپکا(نمائندہ دنیا ) تھانہ صدر کہروڑپکا کے علاقے موضع چک قادر پور میں گھریلو رنجش پر داماد نے مبینہ طور پر ساتھی کے ہمراہ 65 سالہ سسر محمد رفیق کو آہنی راڈ کے وار کرکے قتل کردیا۔ مقتول کے بیٹے محمد عمران کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم اعجاز احمد نے چند ماہ قبل اپنی بیوی کو مبینہ تشدد کے بعد گھر سے نکال دیا تھا، جس کے باعث دونوں خاندانوں میں تنازع چل رہا تھا۔ ملزم نے مقتول کو فون پر مبینہ طور پر سنگین دھمکیاں بھی دی تھیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی رات ملزم نے ساتھی کے ہمراہ مویشیوں کے بھانے میں سوئے ہوئے سسر پر آہنی راڈ سے وار کیے اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے کرائم سین ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...