گھر کے سٹور روم میں آتشزدگی، ریسکیو نے قابو پالیا
ملتان (کرائم رپورٹر )باغ لانگے خان کے قریب گھر کے سٹور روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔۔۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پر روانہ کردی گئیں ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر فوری فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا۔ 10 منٹ کی مسلسل فائر فائٹنگ کے بعد آگ کی شدت پر قابو پا لیا گیا۔20 منٹ کے کولنگ آپریشن کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔آتشزدگی سے گھر کے سٹور میں موجود کپڑے ، پنکھے ، فریج اور گھریلو سامان متاثر ہوا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments