میپکو ساہیوال کے زیراہتمام سیفٹی سیمینار

میپکو ساہیوال کے  زیراہتمام سیفٹی سیمینار

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو ) آپریشن سرکل ساہیوال کی سیفٹی ٹیم نے غازی آباد سب ڈویژن چیچہ وطنی میں سیفٹی سیمینار اورپی پی پی و ٹی اینڈپی پریڈ کا انعقاد کیا ۔۔۔۔

سیفٹی ٹیم نے ایکسین چیچہ وطنی ڈویژن عارف بھٹی کی موجودگی میں لائن سٹاف کو دورانِ ڈیوٹی حفاظتی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کرنے اور سیفٹی کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل ساہیوال ناصر محمود فانی کی ہدایت پرسیفٹی سیمینار کے دوران لائن سٹاف کی پرسنل پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ اور ٹولز اینڈ پلانٹ کی مکمل چیکنگ کی گئی جبکہ ہائی وولٹیج ڈیٹیکٹر اورلوٹینشن بیپرز کی بھی جانچ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...