کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی 450سے زائد آسامیاں ختم

کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی 450سے زائد آسامیاں ختم

اساتذہ و ملازمین کے تحفظات ، انتظامی امور متاثر ہونے کا خدشہ ظاہرکردیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب (ایچ ای ڈی)نے مختلف ڈویژنز کے کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی 450 سے زائد آسامیاں ختم کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی سینکڑوں پوسٹیں ختم ہونے پر اساتذہ اور ملازمین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے ہی کالجز میں سٹاف کی کمی ہے ، جبکہ مزید آسامیاں ختم کئے جانے سے موجودہ ملازمین پر کام کا بوجھ بڑھ رہا ہے ۔ اساتذہ و ملازمین کے مطابق نان ٹیچنگ سٹاف کی پوسٹیں ختم ہونے سے کالجز کے انتظامی امور متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں پہلے ہی عملے کی کمی کے باعث معمول کے امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے ، اس صورتحال میں مزید پوسٹیں ختم کرنا مسائل میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...