اولیائے نے اسلام کی روشنی پھیلائی، ولایت گیلانی
غوث الاعظمؒ کی تعلیمات پر عمل سے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ملتان (کرائم رپورٹر)سجادہ نشین دربار حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ سید ولایت مصطفی گیلانی نے کہا ہے کہ اولیائے کرام نے اسلام کا پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا اور۔۔
اپنے کردار و عمل سے دین کی روشنی پھیلائی۔ شیخ عبدالقادر جیلانی غوث الاعظمؒ اولیائے کرام کے سردار ہیں۔، دنیا بھر میں قادری سلسلے سے وابستہ مسلمان غوث الاعظمؒ کے عقیدت مند ہیں اور ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اسلام کی ترویج و اشاعت اور خدمت خلق میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام کے آستانے خدمت خلق اور فلاح انسانیت کے مراکز ہیں۔ مخدوم قاضی سجاد حسین اویسی نے کہا کہ سرتاج اولیاء غوث الاعظمؒ کی تعلیمات اور فرمودات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں سرخروئی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ غوث الاعظمؒ کی بدولت اولیائے کرام کا فیض قیامت تک جاری رہے گا، جبکہ آپ کی پوری زندگی دین اسلام کی سربلندی اور مخلوق خدا کی خدمت کیلئے وقف رہی۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے دربار حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ پر منعقدہ بڑی گیارہویں شریف کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محفل کی صدارت مخدوم ولایت مصطفیٰ گیلانی نے کی۔ تقریب میں مخدوم زادہ صنوریز الحسن گیلانی، مخدوم زادہ محمد علی معارب گیلانی، مخدوم قاضی سجاد حسین اویسی سمیت دیگر شخصیات اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments