لائن لاسز، ریکوری اہداف کے حصول کیلئے مؤثر نگرانی کاحکم
ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ڈی جی خان سرکل ملک خورشید احمد نے کہا ہے کہ لائن لاسز میں کمی۔۔
، ریکوری کے مقررہ اہداف کا حصول، میوٹ اور آئیڈل میوٹ میٹرز کی مؤثر مانیٹرنگ اور صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ میپکو افسروں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ فیلڈ افسر بجلی کے تقسیم کار نظام کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے نگرانی مؤثر بنائیں اور تفویض کردہ اہداف کے حصول کیلئے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار میپکو جامپور ڈویژن کے ایکسین اور ایس ڈی اوز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈویژن کی کارکردگی، لائن لاسز، ریکوری، میٹرنگ اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سروسز سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments