ترین فاؤنڈیشن کے تحت 879طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم

ترین فاؤنڈیشن کے تحت 879طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم

11 کمپیوٹر لیبز میں 1375 طلباء نے ڈیجیٹل مہارتوں کا آغاز کیا

ملتان (لیڈی رپورٹر) ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ اسلامیہ کالج، کوپر روڈ لاہور میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی، جس میں لاہور کے 7 سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء نے شرکت کی۔ تقریب میں 879 طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ، جنہوں نے فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کردہ آئی سی ٹی لیبز کے سمر پروگرام کے تحت مختلف کورسز کامیابی سے مکمل کئے ۔سمر پروگرام کے دوران طلباء کو ایم ایس آفس اینڈ ایپس مینجمنٹ اور گرافک ڈیزائننگ کے کورسز کرائے گئے ، جبکہ مجموعی طور پر 1375 طلباء نے ان لیبز کے ذریعے اپنے آئی ٹی سفر کا آغاز کیا۔ ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے لاہور کے سرکاری تعلیمی اداروں میں جدید آئی ٹی سہولیات اور عملی تربیت کی فراہمی کے لئے اب تک 11 کمپیوٹر لیبز قائم کی جا چکی ہیں۔، جن پر 10 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے ۔یہ لیبز طلباء کو تعلیمی اوقات کے علاوہ چھٹی کے بعد بھی دستیاب رہتی ہیں تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی ڈیجیٹل مہارتیں بہتر بنا سکیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکبر خان نے کہا کہ جہانگیر خان ترین کی جانب سے آئی ٹی تعلیم کے فروغ کے لئے کمپیوٹر لیبز کا قیام سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز احسن مختار بھی موجود تھے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...