سکول سے گھر جاتے طالب علم پر مبینہ تشدد، نقدی چھین لی
جلال پورپیروالہ.(نامہ نگار)سکول سے گھر جانے والے طالب علم زین العابدین پر مبینہ تشدد اور نقدی چھیننے کا واقعہ پیش آیا۔۔۔
، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق زین العابدین سکول سے موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں اشفاق، ریحان، عزیز اور دیگر افراد نے مبینہ طور پر اس کا موٹر سائیکل روک لیا۔ طالب علم کے مطابق ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے پاس موجود تین ہزار روپے نقدی بھی چھین لی۔ واقعے کے بعد طالب علم زخمی ہوگیا جبکہ مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔ متاثرہ طالب علم اور اس کے ورثاء نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور مبینہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments