جلال پور پیروالہ : مین پائپ لائن پھٹ گئی، پانی کی فراہمی متاثر

 جلال پور پیروالہ : مین پائپ لائن پھٹ گئی، پانی کی فراہمی متاثر

موہانہ کے قریب پائپ لائن پھٹنے سے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل

جلال پورپیروالہ.(نامہ نگار)شہر کو پانی فراہم کرنے والی مین پائپ لائن موہانہ کے قریب اچانک پھٹ گئی، جس کے باعث جلال پور پیروالہ کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کو پانی کی سپلائی فراہم کرنے والی مرکزی پائپ لائن میں خرابی پیدا ہونے کے بعد متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر میونسپل کمیٹی جلال پور پیروالہ کی متعلقہ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور پائپ لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا۔ میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر عثمان عبداللہ کے مطابق پائپ لائن کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اور اسے 24 گھنٹوں کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مرمت مکمل ہونے کے بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال کردی جائے گی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جلد مکمل کرکے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کی جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...