ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کا سرکاری سکولوں کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
اساتذہ و طلبہ کی حاضری، صفائی، پانی، کمپیوٹر لیب اور حفاظتی اقدامات کی چیکنگ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تعلیم دوست وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے گورنمنٹ پرائمری سکول 15 وی آدھی والا اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مبارک پور کا دورہ کیا اور تعلیمی و بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ و طلبہ کی حاضری، صفائی، پینے کے صاف پانی اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز کا دورہ کرکے طلبہ سے مختلف سوالات کیے اور ان کی تعلیمی استعداد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ کی تدریسی کارکردگی بھی چیک کی جبکہ بوائز ہائی سکول کی کمپیوٹر لیب میں دستیاب سہولیات اور آتشزدگی سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا۔ حنا ارشد نے صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نتائج میں بہتری اساتذہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ ایلومنائی کے تعاون سے اداروں میں سہولیات بہتر بنائی جا رہی ہیں اور تعلیمی معیار، حاضری، بنیادی سہولیات و صفائی کی باقاعدہ مانیٹرنگ جاری رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments