ڈسٹرکٹ بار میں منشیات کے تدارک اور علاج بارے آگاہی سیمینار

 ڈسٹرکٹ بار میں منشیات کے تدارک  اور علاج بارے آگاہی سیمینار

وہاڑی (خبرنگار ، نمائندہ خصوصی )بحالی مرکز برائے منشیات و نفسیات کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی میں منشیات کے ۔۔۔

تدارک اور علاج کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا، جس میں وکلاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سیمینار سے سی ای او خان ہب محمد خان، مینیجنگ ڈائریکٹر شازما ملک، ڈسٹرکٹ مینیجر راؤ محمد بلال، سائیکالوجسٹ ڈاکٹر اسامہ سلیم اور میاں جہانگیر ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔ مقررین نے منشیات کے استعمال کے نقصانات، نشے سے بچاؤ، علاج اور بحالی کے طریقوں پر شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کو نفرت کے بجائے مناسب علاج، رہنمائی اور بحالی کی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...