سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنانے کا حکم
وہاڑی (خبرنگار ، نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا سحر کی زیر صدارت ریونیو ریکوری اور بورڈ آف ریونیو انیشی ایٹوز کے۔۔۔
حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آبیانہ، سٹیمپ ڈیوٹی، میوٹیشن، زرعی انکم ٹیکس، رجسٹری فیس، سی وی ٹی بک اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولی کا جائزہ لیا گیا۔ افسران نے گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹس کے اجراء، پارٹیشنز، کورٹ کیسز، کھیوٹ میوٹیشن ایشوز اور مسنگ میوٹیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا سحر نے ریونیو ریکوری سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی سی ویلیوایشن ٹیبل کے مطابق ریٹس لاگو کیے جائیں اور ہاؤسنگ سوسائٹیز سے ملحقہ سرکاری اراضی کی نشاندہی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments