پٹرول سبسڈی اور الیکٹرک بائیکس کی فراہمی قابلِ تحسین :چوہدری عاطف

 پٹرول سبسڈی اور الیکٹرک بائیکس کی  فراہمی قابلِ تحسین :چوہدری عاطف

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈسٹرکٹ بار کے رکن و قانون دان چوہدری عاطف حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی ۔۔

جانب سے پٹرول پر سبسڈی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے طلبہ کو الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عام شہری خصوصاً موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کے سفری اخراجات متاثر ہوتے ہیں، ایسے میں سبسڈی سے عوام کو ریلیف مل سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی سے تعلیمی اداروں تک آمدورفت میں سہولت مل سکتی ہے اور سفری اخراجات میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...